اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کر دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن رولز نافذ ہونے سے پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ مفت جاری ہو گا۔ شہری یوسی اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے ہم آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں سروسز کےحصول کیلئے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے، شہری بروقت اندراج کراکر شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں