قدرت کا معجزہ، بھارت میں چار ہاتھ اور چار ٹانگوں والے بچے کو کامیاب آپریشن کے بعد نئی زندگی مل گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کے سرکاری اسپتال مہارا یشونت راؤ اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے نومولود کا کامیاب آپریشن کر کے بچے کی زندگی بچا لی۔
نو اکتوبر کو خاتون نے 4 ہاتھ اور 4 ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا تو غیر معمولی حالت کی وجہ سے بچے کو مہاراجا اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچے کا طبی معائنہ کرکے جلد از جلد آپریشن تجویز کیا، بچے کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہا۔
ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے ‘ہیتروپیگس پیراسیٹک’ سے دوچار بچے کے باہمی طور پر منسلک جوڑوں کو علاحدہ کرکے جان بچا لی۔بچے کو سرجری کے دو روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 10 سے 20 لاکھ بچوں میں سے ایسے جوڑوں کے مسائل والے کسی ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے جب کہ نامکمل اعضا اور غیر معمولی جسامت کے بچوں کی پیدائش بھی پیچیدگیوں کی وجہ سے بسا اوقات دیکھنے میں آتی ہیں۔