بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قومی کرکٹرعثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مایہ ناز لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی، انہوں نے بیٹی کی ہلکی سی جھلک شیئر کی اور مداحوں دے دعاؤں کی درخواست کی۔

لیگ اسپنر نے لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش کی صورت میں مجھے ایک خوبصورت معجزہ عطا ہوا ہے، یہ میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک بڑی خوشی ہے۔‘

عثمان قادر نے کہا کہ ’بیٹی کی پیدائش نے میری خوشیوں میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔‘

قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان سرفراز احمد نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ صحت والی زندگی عطا کرے۔‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی عثمان قادر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں