جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرکٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خوشی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنی بیٹیوں کی پرورش کرو گے اور ان کا خیال رکھو گے تو جنت میں میرے ساتھ ہو گے۔

محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ الحمداللہ، اللہ پاک کا بے حد کرم اور فضل ہے اس نے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر و بیٹر کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی کے اس ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ملتان سلطان فرنچائز نے بھی کپتان کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

فرنچائز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں