راولپنڈی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی کے تحت سال 2025 کے میٹرک کے امتحانی نتائج مرتب کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
بی آئی ایس ای راولپنڈی کا کام راولپنڈی شہر سمیت دیگر علاقوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہے۔ اس کا دائرہ اختیار راولپنڈی ضلع، جہلم، اٹک، چکوال، مری اور تلہ گنگ تک پھیلا ہوا ہے۔
بورڈ ہر سال پہلے اور دوسرے سالانہ امتحانات لیتا ہے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد عموماً تین ماہ میں نتائج جاری کرتا ہے۔
میٹرک رزلٹ جاری کرنے کی تاریخ
راولپنڈی میٹرک بورڈ کے تحت رزلٹ 2025 کا اعلان 24 جولائی کو صبح 10 بجے کیا جائے گا، دیگر 8 بورڈز بھی اسی دن اپنے سالانہ نتائج جاری کریں گے۔
طلبا اپنا رزلٹ آن لائن کیسے چیک کریں؟
نتیجہ آن لائن رزلٹ گزٹ، ایس ایم ایس، بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے اور پرنٹڈ رزلٹ کارڈ کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ چیک کرنے کے لیے ایس ایم ایس کوڈ 800296 ہے۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے امیدوار اپنا رول نمبر اس کوڈ پر ایس ایم ایس کریں۔