بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، بسمہ معروف جیت کے لیے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم خطرناک تو ہوگی مگر ہم اُسے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے پرجوش ہے، عالیہ ریاض، ندا ڈار ہماری اچھی بلےباز ہیں جبکہ ڈیانا بیک کی انجری کے باعث فاطمہ ثنا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اقبال امام کی کوچنگ سے فائدہ پہنچ رہا ہے، ہمارےلیےآئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس کافی اہم ہیں اور کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کر پوائنٹس ٹیبل کو مزید بہتر بنائیں۔

مزید پڑھیں: بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

بسمہ معروف نے بتایا کہ فٹنس کے لیے بریانی سمیت مرغن غذائیں چھوڑدی ہیں اور اب مکمل توجہ کے ساتھ پریکٹس کررہی ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ کے شعبے میں ہماری ٹیم کمزور ہے جس کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اپنےہوم گراؤنڈ میں خطرناک ٹیم ہوسکتی ہے، کوشش ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں کردار اداکروں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں