ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاکستانی کپتان کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کی مستیاں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کرکٹرز قومی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی سے گھل مل گئیں۔

پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز ننھی فاطمہ کے اردگرد دائرہ بنا کر کھیلتی رہیں۔ بسمہ اور اُن کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کی تصویر آئی سی سی نے بھی شیئر کی۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پر لکھا فاطمہ نےاسپرٹ آف کرکٹ کا پہلا سبق پاک بھارت میچ سے سیکھا۔

ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

Image

واضح رہے کہ ماؤنٹ مانگانوئی میں بھارت نے پاکستان کو ایک سو سات رنز سے شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں