جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

والدین بالی ووڈ نہیں ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے دیتے تھے، شیربانو رحمانی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ شیربانو رحمانی کا کہنا ہے کہ والدین بالی ووڈ فلموں میں تشدد نہیں دیکھنے دیتے تھے جبکہ ہالی ووڈ میں وہی چیز ہم دیکھ سکتے تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں ’مومل‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ شیربانو رحمانی نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں والدین نے کہا تھا کہ آپ بھارتی یا پاکستانی فلمیں دیکھو گے تو بگڑ جاؤ گے، ان کو لگتا تھا کہ کوئی بھی تشدد ہالی ووڈ میں ہورہا ہے وہ تو گورے کررہے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن دیسی فلموں میں یہی چیز بچے دیکھیں گے تو انہیں لگے گا کہ وہ بھی یہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر جیون ساتھی میں خوبی دیکھنی ہو تو وہ سپورٹ کرنے والا اور کری ایٹو ہونا چاہیے۔

شیربانو نے بتایا کہ وہ اداکاری کے علاوہ رائٹنگ، پینٹنگ اور ڈائریکشن کرتی ہیں جبکہ وہ کسی فلم کی کہانی بھی لکھ رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق تھیٹر میں لائیو پرفارمنس دینے کا الگ ہی مزہ ہے جہاں عوام کا اور جو ہم نے کام کیا ہے اس کا رسپانس فوری مل جاتا ہے جبکہ ڈراموں میں پہلے شوٹنگ ہوتی ہے جس کے بعد قسط نشر ہونے پر ہی علم ہوتا ہے کہ ناظرین کو کتنا پسند آیا ہے۔

انہوں نے بسمل کی کاسٹ کی تعریف کی اور بتایا کہ سب اداکاروں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں