تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی جوڑے نے شادی کے تحفے میں ’بٹ کوائن‘ طلب کرلیے

بنگلور: جنوبی بھارت کے علاقے بنگلور میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے تحفے میں ’بٹ کوائن‘ طلب کرکے کرپٹو کرنسی کو بطور تحفہ رائج کرنے کی ابتدا کردی‘ یاد رہے کہ سنہ 2010 میں بٹ کوائن اتنے سستے تھے کہ 10 ہزار یونٹ میں محض 2 پیزا خریدے جاسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورمیں رہنے والے پرشانت شرما اور نیتی جو کہ ایک ڈیجیٹل کمپنی کے مالک ہیں ‘ انہوں نے اپنی شادی کےموقع پر عزیز و اقارب سے تحفے کے طور پر بٹ کوائن دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان دونوں کے بہت سے دوست بھی مختلف ٹیکنالوجی کمپنیز سے وابستہ ہیں اور سب نے ان کی اس خواہش کو خوش آمدید کہا۔

پرشانت شرما کا کہنا ہے ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ٹیکنالوجی ہر معاملےمیں آگے آئی ہے‘ ایسے ہی اسے مستقبل کے تحائف کے طور پر دیکھنےکا سلسلہ شروع ہوجائے۔ اس سلسلے میں ہم نے سب سے پہلے اپنے والدین سے بات کی اور ان کا ردعمل انتہائی مثبت رہا۔

اس جوڑےکی شادی 9 دسمبر کو ہوئی اور شادی سے محض چار دن قبل بھارت کے سنٹرل بنک نے بٹ کوائن میں انویسٹمنٹ کرنے والوں کو تیسری بار وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ایسا اپنے رسک پر کریں۔ تاہم اس جوڑے کے دوستوں اور اہل خانہ کو اس وارننگ نے کوئی خاص متاثر نہیں کیا۔

پرشانت اور نیتی کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور تقریب میں شریک 200 مہمانوں میں سے محض 15 افراد نے انہیں روایتی تحفے دیے باقی سب نے انہیں بٹ کوائن خرید کردیے۔ سلامی میں ملنے والے ان بٹ کوائن کی قیمت بھارتی کرنسی کے حساب سے لگ بھگ ایک لاکھ روپے ہے جو کہ ڈیڑھ ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

*سائبرحملے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کرنسی کی دنیا میں اپنا مقام منفرد سے منفرد کرتی جارہی ہے اور ایسے ہی بٹ کوائن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا گیا تو مستقبل قریب میں دنیا بھر بٹ کوائن کی حاکمیت قائم ہو جائے گی جس کا ایک ثبوت ایک بٹ کوائن کا 18 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر جانا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

خیال رہے محض سات سال قبل مئی 2010 کو ایک کمپیوٹر ڈویلپر نے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی کے 10 ہزار یونٹ سے 2 پیزا خریدے تھے اور اس وقت انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ گمنام کرنسی اتنی ترقی کر جائے گی کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت 18 ہزار ڈالرز کو بھی پیچھے چھوڑ جائے گی۔

کرنسی کے تبادلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پیزا کی خریداری بٹ کوائن سے کسی چیز کی پہلی خریداری بھی تھی تاہم اُس وقت دس ہزار بٹ کوائن کی قدر 40 ڈالرز کے برابر تھی اور اب بھی بٹ کوائن رکھنے والے ہر سال بائیس مئی کو بٹ کوائن پیزا ڈے مناتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنے آغاز کے وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں اتنا اضافہ ہوگا کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی ڈالرز کو بھی بہت پیچھے چھوڑ جائے گی اور بقیہ کرنسی غیر اہمیت ہوتی جائیں گی اور مقابلے کا رجحان اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -