اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا کی نئی قسم کا ڈیجیٹل کرنسی پر وار

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل کرپٹو مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 7.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر جمعے کے روز قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں ساڑھے چھ فیصد جبکہ ایتھرم کی قدر میں 7.8 فیصد کمی ہوئی۔

- Advertisement -

معاشی ماہرین نے قیمت کم ہونے کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سفری پابندیوں، کرونا لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار لین دین میں احتیاط کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جینیاتی تبدیلیوں کے بعد سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم ’این یو‘ سے کتنی خطرناک ہے؟

کرونا کی نئی لہر سامنے آنے کے بعد جب کرپٹو مارکیٹ میں کرنسی کی تنزلی ہوئی تو اس کا براہ راست اثر ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑھ سکتا ہے۔

فاریکس مارکیٹ میں بھی خوف کی وجہ سے سب سے زیادہ فضائی کمپنیوں کے حصص کی قدر میں پانچ سے 6 فیصد کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں