ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

عابد شیر علی کی ریسٹورنٹ میں فیملی سےتلخ کلامی (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئے اور خواتین سے سامنے بے دریغ گالیوں کا استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شمالی لندن میں پیش آیا، جہاں عید کی شام عابد شیر علی اور سلمان شہباز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ٹرکش ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ اس دوران ان کا پاکستانی نژاد فیملی سے جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران عابد شیر علی نے بچوں اور خواتین کی موجودگی میں بے دریغ گالیوں کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

ریسٹورنٹ صارف فیملی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے تھے جب عابد شیر علی اور سلمان شہباز قطار توڑ کر کھانا کھانے اندر چلے گئے، بعد ازاں ہم نے انہیں کہا کہ لندن میں آپ قطار نہیں توڑ سکتے تو اس پر ہمارا جھگڑا ہوا۔

جبکہ عابد شیر علی نے اس بات کا انکار کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم فیملی کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب اس فیملی کے افراد نے ہماری ٹیبل پر آکر کہا کہ آپ ہمارا پیسہ لوٹ کر یہاں کھانے کھا رہے ہیں، اس بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ہوٹل انتظامیہ نے اس فیملی کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں