جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں کرونا کی متعدد نئی علامات بھی سامنے آرہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کرونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آپ کے پیروں پر نشانات کرونا وائرس کی ابتدا کی انتباہی علامت ہوسکتے ہیں۔

ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے، ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا۔

 The purple lesions are very similar to those of chickenpox, measles or chilblains

مزید پڑھیں: کرونا کی تجرباتی دوا نے نئی امید پیدا کر دی

ہسپانوی جنرل کونسل آف آفیشل پوڈیا سٹریٹ کالجز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہلک وائرس کا ابتدائی اشارہ ہوسکتا ہے جس نے اب تک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

ایک بیان میں ماہرین کا کہنا تھا کہ متعدد معاملات جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کے پاؤں پر نشانات تھے وہ اٹلی، فرانس اور اسپین میں پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار اموات ہوچکی ہیں اور متعدد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں، اٹلی کے بعد امریکا میں کرونا وائرس سے تباہی مچادی اور وہاں 23 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں