جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کروڑوں روپے میں شیرخوار بچہ خریدنے والی امریکی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی پولیس نے سپرمارکیٹ کے باہر مبینہ طور پر بچے کی خرید و فروخت کے الزام میں 49 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچے کی خرید و فروخت کا معاملہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک 49 خاتون نے شیر خوات بچہ گود میں لی ہوئی خاتون کو پانچ ڈالر کے عوض بچہ بیچنے کی پیش کش کی۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے والمارٹ سپر مارکیٹ کے باہر پیش آیا جہاں ریبیکا ٹیلر نامی خاتون نے ایک خاتون کو اڑھائی لاکھ کے عوض بچہ فروخت کرنے کا کہا تاہم خاتون نے ریبیکا کو بچہ بیچنے سے انکار کردیا۔

خاتون کے انکار پر ریبیکا نے چلّائی اور کہ چلو میں رقم بڑھاتی ہوں اور تمہیں پانچ لاکھ ڈالر کی پیشکش کرتی ہوں، یہ بچہ تو میں لازمی خریدوں گی کیوں کہ مجھے یہ پسند آچکا ہے۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ریبیکا ٹیلر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں