تازہ ترین

بیس بال میچ کے دوران خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

امریکا میں بیس بال میچ کے دوران دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو خواتین کو بیس بال میچ کے دوران لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’بہادروں کا کھیل قابو سے باہر ہوگیا۔‘

ویڈیو میں دو خواتین اٹلانٹا بریز اور سنسناٹی ریڈز کو جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مداح جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک مداح کو ’اسے چھوڑ دو‘ کہتے سنا جاسکتا ہے لیکن وہ بھی ان کے جھگڑے کو ختم کروانے میں ناکام رہا۔

ویڈیو کے آخر میں ایک خاتون کو پولیس افسر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کررہا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑائی کس بات پر شروع ہوئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دوسری خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں خواتین پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -