منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پہلگام واقعے پر بیان، کانگریس چیف کو بی جے پی نے ‘میر جعفر’ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس چیف ملک ارجن کھرگے کے دعوے نے کھلبلی مچادی دی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے سے قبل ہی مودی کو اسکا پتا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک ارجن کھرگے کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی تلملا اٹھی اور انھیں میر جعفر قرار دے دیا، بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساوان نے کہا کہ کانگریس چیف اپنے دعوے کا ثبوت پیش کریں یا غیرمشروط معافی مانگیں۔

سی آر کیساوان نے کہا کہ کانگریس کے صدر نے اسی طرح کا بیان دیا ہے کہ جیسے وہ ماڈرن ڈے کے میر جعفر ہوں۔

وزیراعظم مودی کے خلاف ان کا زہریلا اور بے بنیاد بیان نہایت قابل مذمت ہے، ملک ارجن کھرگے نے پہلگام واقعے پر جو بیان دیا ہے وہ ناقابل معافی ہے، ہر کوئی ان سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ اپنے ریمارکس پر معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے رپورٹ مل گئی تھی۔

پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد میڈیا، عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے نریندر مودی پر تنقید جاری ہے، مودی اور گودی میڈیاکی کوششوں کے باوجود پہلگام فالس فلیگ پر تنقید کو نہیں روکا جاسکا، اب ایک توانا آواز کانگریس کے صدر نے مودی کے کرتوتوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مودی نے پہلگام حملے سے 3 دن پہلے انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد دورہ کشمیر منسوخ کیا۔

ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ مودی نے خود کو تو بچالیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا، انٹیلی جنس الرٹ میں تھا وزیراعظم کا جانامحفوظ نہیں تو پھر سیاحوں کو اکیلا کیوں چھوڑا گیا؟

کانگریس کے صر نے کہا کہ 22 اپریل کو پیش آنے والا واقعہ بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی، حکومت نے ناکامی کو تسلیم تو کیا لیکن سوال یہ ہے پیش بندی کیوں نہ کی گئی۔

انڈیا ٹوڈے نے لکھا کہ 24اپریل کو آل پارٹیز اجلاس میں حکومت نے سیکیورٹی خامیوں کو تسلیم کیا، وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کی سیکیورٹی خامیاں تھیں، بھارتی اخبار ڈیکن کرونیکلز بھی پہلگام واقعے میں سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں