پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

ویڈیو: بی جے پی کونسلر کا سڑک پر انوکھا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کونسلر کی جانب سے نئی دہلی حکومت کے خلاف کیا گیا انوکھا احتجاج سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں نے جل تھل ایک کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی۔

بی جے پی کونسلر روندر سنگھ نیگی نے بدترین حکومتی کارکردگی کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے زیرِ آب آئیں سڑکوں پر کشتی چلائی۔

- Advertisement -

روندر سنگھ نیگی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نالے اوور فلو کر رہے ہیں، حکومت نے نالوں کی صفائی نہیں کروائی جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل ہم اس معاملے کو بار بار ایوان میں اٹھاتے رہے لیکن نئی دہلی حکومت کے کان پر جون تک نہ رینگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اس حد تک پانی جمع ہے کہ لوگوں کی گاڑیاں ڈوب رہی ہیں لیکن دوسری جانب حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں