اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کیلیے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا تو پارٹی کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

دراصل بی جے پی نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں سینئر لیڈر چندر موہن شرما کو نظر انداز کیا جس کے خلاف انہوں نے احتجاجاً پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے۔

- Advertisement -

چندر موہن شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں مجھے اہمیت نہیں دی گئی لہٰذا میں مشرقی جموں سے خود انتخابات میں حصہ لوں گا، مجھے ٹکٹ نہ ملنے پر کارکن مایوس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی اب اُن رہنماؤں میں شامل ہوں جو پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

ٹکٹ سے محروم رہنے والے ایک اور سینئر رہنما کشمیرا سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے بی جے پی کیلیے اپنی زندگی کے 40 سال دیے لیکن مجھے نظر انداز کر دیا گیا۔

کشمیرا سنگھ نے کہا کہ میں سانبا ضلع کے صدر کیلیے دو بار پولنگ ایجنٹ بنا جبکہ پنچایتی راج سیل کے ریاستی صدر اور قومی کونسل کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ تھما دیا جس کے خلاف میں سیاسی طور پر لڑتا رہا ہوں۔

دوسری جانب چندر موہن شرما اور کشمیرا سنگھ کو ٹکٹ نہ دینے پر ان کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بی جے پی ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مطاہرہ کیا اور سینئر قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں