بہار: بھارتی ریاست بِہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو ڈنڈا ڈولی کر کے اسمبلی سے باہر پھنک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے جیوش کمار کو مسلمانوں پر الزام لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکار انھیں بازؤں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اسمبلی سے باہر چھوڑ آئے۔
اپوزیشن رہنما جیوش مشرا نے نالندہ اور روہتاس میں تشدد کے حالیہ واقعات پر بہار اسمبلی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، اسمبلی سیشن کے دوران جیوش مشرا نے مسلمانوں پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے ہندوؤں پر تشدد کیا۔
Bihar News – BJP MLA Jibesh Mishra thrown out of Assembly for demanding protection for Hindus.pic.twitter.com/XPvDPxWZbA
— News Arena India (@NewsArenaIndia) April 5, 2023
جیوش مشرا کو جب اسمبلی سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو اس دوران وہ کہتے رہے کہ یہ لوگ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔
بہار قانون ساز اسمبلی کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر وجے کمار سنہا نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر مدرسے میں شرپسندوں کو پناہ دینے کا بھی الزام لگایا۔