بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو اپنے ہوٹل میں فحاشی کا اڈہ چلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش ہاوڑہ میں اپنے ہوٹل کے اندر کم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحاشی کا اڈہ چلا رہے تھے۔
مذکورہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی جے پی کی جانب سے ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی حکومت کو زمینوں پر قبضہ کرنے اور جنسی استحصال کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
ٹی ایم سی نے کہا کہ پولیس نے ہاوڑہ میں سبیاساچی گھوش کے ہوٹل میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں کم عمر لڑکیوں کو استعمال کیا جا رہا تھا۔
اس سے قبل بی جے پی کی خواتین کو حکومت کی جانب سے ایک علاقے کا دورہ کرنے سے روکا تھا۔ پولیس نے انہیں مخصوص علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی۔
متعدد خواتین نے ٹی ایم سی رہنماؤں پر جنسی استحصال کا الزام عائد کر رکھا ہے۔