پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بی جے پی رہنما کو بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کو گرل فرینڈ کے ساتھ بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما موہت کو بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر اس کی درگت بنادی۔

کانپور میں موہت سونکر کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ دوسری عورت کے ساتھ گاڑی میں گھومتے دیکھا تو بھائیوں کو بلا لیا۔

- Advertisement -

خاتون کے بھائی فوری موقع پر پہنچ گئے اور سب نے مل کر بی جے پی رہنما کی خوب پٹائی کی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جائے وقوعہ پر موہے کی گرل فرینڈ کے شوہر اپنے دوستوں سمیت پہنچے اور اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں