منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر بی جے پی رہنما نے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے، مقتولین کی شناخت 24 سالہ سیشیگاری اور 29 سالہ گنڈیمونی کے نام سے ہوئی جو ضلع کے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن تھے۔

چند روز قبل بی جے پی رہنما جلکم روی نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں لی گئیں بے شمار تصاویر ضلع کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کی تھیں۔

سیشیگاری اور گنڈیمونی سمیت گروپ کے دیگر ممبر نے تصاویر پوسٹ کیے جانے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ مقتولین نے تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے جلکم روی کو گروپ سے نکال دیا تھا۔

ملزم کو اس پر غصہ آیا اور اس نے سیشیگاری اور گنڈیمونی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے دونوں نوجوانوں کو اپنے دفتر میں بلا کر مے خوری کی اور اس دوران ایک اور ساتھی کو بھی طلب کیا۔

بی جے پی رہنما نے نوجوانوں کو اُس وقت چاقو سے قتل کیا جب وہ بالکل نشے میں دھت ہو چکے تھے۔ پولیس نے دوہرے قتل کے جرم میں اب تک 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں