بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بی جے پی رہنما نے بیوی بچوں کو گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اتر پردیش کے سہارنپور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، بی جے پی رہنما نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو گولی ماردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے میں 3 بچوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اس کے بعد اسے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بی جے پی کے ضلع یووا مورچہ کے سابق نائب صدر یوگیش روہلا نے سہارنپور کے گاؤں سانگا ٹھیڈا میں اپنی اہلیہ نیہا، بیٹی شردھا، بیٹا دیوانش اور شیوانش کو گولی مار دی۔

گولی لگنے کے سبب بیٹی کی موقع پر موت واقع ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں زخمی بیٹوں اور خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کروایا۔

اسپتال میں علاج کے دوران شیوانش اور دیوانش کی موت ہو گئی جبکہ ان دونوں کی ماں نیہا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بی جے پی رہنما یوگیش روہلا کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی سہارنپور نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ایک شخص کے ذریعہ فون پر اطلاع دی گئی تھی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی ہے۔ مذکورہ شخص کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا۔ اس لئے اس نے چاروں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل بھارتی کے اترپردیش کے بریلی میں 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کا انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔

رپورٹس کے مطابق گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں چاہتے تھے۔ لڑکی بیمار تھی اور پیٹ میں درد تھا، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے کا علم ہوا۔

ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اسے کوئی نشہ آور چیز بھی دی گئی تھی، تاہم ابھی تک اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایتی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ پولیس اب اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ ڈالی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہجہاں پور میں ایک خاندان فیکٹری میں کام کرنے کے لیے بریلی کے فرید پور میں رہتا ہے۔ ہفتہ کو میاں بیوی ہولی منانے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ 11 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔

عصمت ریزی کی کوشش، لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی

اسی دوران پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی زمین پر پڑی ہے اور مر چکی ہے۔ اس کے بعد والدین گھر پہنچے تو بیٹی کی لاش دیکھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں