بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بی جے پی رہنما نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا رہنما 9 سال قبل نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی مقامی عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی رام دلار گوڑ کو نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں قصور وار ٹھہرا دیا۔

رام دلار گوڑ نے 2014 میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیشن جج احسان اللہ نے دوران سماعت ملزم کو قصور وار قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

سرکاری وکیل وکاس شاکیا کے مطابق رام دلار گوڑ 2022 میں اتر پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، ملزم کو کیس میں قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ 15 دسمبر کو ملزم کو سزا سنائی جائے گی۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے عدالتی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ملزم کو کم از کم 20 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ رام دلار گوڑ نے ہم پر ہر طرح سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں