اشتہار

بی جے پی رکن اسمبلی کا بیٹا رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کا بیٹا 40 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی) کے چیف اکاؤنٹنٹ پرشانت مدل کو جمعرات کے روز کرناٹک لوک آیوکت کے عہدیداروں نے 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرشانت نے ٹینڈر کے عمل کو ختم کرنے کے لیے 80 لاکھ روپے کی رشوت مانگی تھی۔ وہ اپنے دفتر میں 40 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پرشانت کو لوک آیوکت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اب وہ دستاویزات کی تصدیق کر رہی ہے۔

- Advertisement -

رشوت کے الزام میں گرفتار پرشانت رکن اسمبلی مدل ویرو پاکشپا کا بیٹا ہے۔ ایم ایل اے کے بیٹے کی گرفتاری کو حکمران جماعت بی جے پی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سال کے آخر میں کرناٹک میں ریاستی انتخابات ہونے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن کرناٹک میں بی جے پی حکومت پر سرکاری ٹینڈرز میں کمیشن اور رشوت خوری کے الزامات کے تحت حملہ آور ہے۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم پرشانت کے والد کے ایس ڈی ایل کے چیئرمین ہیں اور متعلقہ حکام ممکنہ طور پر بی جے پی ایم ایل اے ویروپکشپا سے پوچھ گچھ کریں گے کیونکہ خام مال کی خریداری کے ٹینڈر کے لیے کے ایس ڈی ایل چیئرمین سے رشوت کی رقم وصول کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں