پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بی‌ جے پی اقتدار سے محروم ہوجائیگی، ایگزٹ پول

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی بی لائیو ایگزٹ پول کے تنائج میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اقتدار سے محروم ہو جائیگی جبکہ انڈیا اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب رہیگی۔

بھارتی لوک سبھا انتخابات سے متعلق متعدد ایگزٹ پولز کے نتائج میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہیں، جن میں سے اکثریت نے این ڈی اے کی اقتدار میں واپسی کی پیشگوئی کی ہے تاہم ایک ایسا ایگزٹ پول بھی سامنے آیا جس میں بی جے پی کی حکومت جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی بی لائیو کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق اتر پردیش جیسی بڑی ریاست میں اپوزیشن اتحاد 80 میں سے 32 تا 34 سیٹیں جیت جائے گی۔

- Advertisement -

اس ایگزٹ پول میں انڈیا اتحاد کو 260 سے 290 نشستیں ملنے کا کہا گیا ہے۔ ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں جہاں انڈیا اتحاد کو 32 سے 34 نشستیں ملیں گی وہیں این ڈی اے اتحاد کو 46 تا 48 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو 26 تا 28 نشستیں ملیں گی جبکہ بی جے پی 11 تا 13 سیٹوں تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔

ایک اور اہم ریاست بہار میں این ڈی اے کو صرف 14 تا 16 سیٹیں ملنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ انڈیا اتحاد کو سب سے زیادہ 24 تا 26 سیٹیں ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں این ڈی اے کو 8 تا 10 جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 18 تا 20 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسی طرح اور بھی کئی ریاستوں میں ڈی بی لائیو نے انڈیا اتحاد کی واضح برتری ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس کے ساتھ شامل جماعتوں کے اجلاس میں اس یقین کا اظہار کیا کہ انڈیا اتحاد 295 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

بھارت میں اس بار کس کے اقتدار کا سورج طلوع ہوگا اس کا فیصلہ حتمی نتائج آنے کے بعد ہی ہوگا، 4 جون کو پتہ چلے گا کہ اس بار بھی بی جے پی اقتدار میں آتی ہے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں