تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسلمانوں کی حمایت، ممتابینرجی کا سرقلم کرنے والے کے لئے 11لاکھ کے انعام کا اعلان

نئی دہلی :  بی جے پی کی انتہاپسندی نےاپنوں کوبھی نہ چھوڑا اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا سرقلم کرنے والے کے لئے 11لاکھ کے انعام کا اعلان کردیا ہے، جس پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی کوئی بھی حمایت کر دے تو وہ بی جے پی کے رہنماؤں کی آنکھوں میں  کھٹکنے لگتا ہے  بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہا پسند ارکان نے مسلمانوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بینرجی کا سر قلم کرنے والے شخص کو 11لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

بی جے پی کے انتہا پسند ارکان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بینرجی ہندووں کی نہیں مسلمانوں کی حمایت کرتی ہیں اور ہندووں کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے رہنما یوگیش وارشنے نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ممتا بنرجی کا سر کاٹ کر لے آئے گا میں اسے 11 لاکھ روپے کا انعام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ممتابینر جی ہمیشہ مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، مسلمانوں کو افطار کراتی  ہے  جبکہ وہ مغربی بنگال میں نہ تو سرسوتی پوجا ہونے دیتی ہیں، نہ رام نومی کے دوران میلے لگانے دیتی ہیں، اگر ہندو اپنے عقیدے کے مطابق کوئی پروگرام کریں تو ممتا بینر جی کی حکومت لوگوں پر لاٹھی چارج کرتی ہے اور ان کو مارا جاتا ہے۔


مزید پڑھیں : انڈیا میں گائے محفوظ لیکن لڑکیاں غیر محفوظ ہیں، جیہ بچن


دوسری جانب راجیہ سبھا میں ممتا بنرجی کے سرکی قیمت لگانے پر خواتین ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن راجیہ سبھا اور ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے کہا تھا کہ ہندوستان میں گائے محفوظ ہے لیکن خواتین کو تحفظ حاصل نہیں ہے جو چاہے انہیں ہراساں کر سکتا ہے اور جب چاہے حملہ کردیا جاتا ہے۔

 

 

Comments

- Advertisement -