تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مودی سرکار کے دعوے پر کانگریس رہنما نے عوام سے رائے مانگ لی

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت کی آمدنی میں بے تحاشا اضافے پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے زریعے بی جے پی کی آمدنی میں پچاس فیصد اضافے پر عوام سے رائے طلب کرلی ہے، راہول نے کہا کہ ایک سال کے دوران حکمران جماعت بی جے پی کی آمدنی میں پچاس فیصد اضافہ ہوا، لیکن آپ کی یعنی عام لوگوں کی آمدنی کتنی بڑھی؟۔

کانگریس رہنما کا ٹوئٹ دراصل ایک رپورٹ کے دعویٰ پر کیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بی جے پی کی آمدنی ایک سال میں 50 فیصد بڑھی، گزشتہ مالی سال میں بی جے پی کی آمدنی 2410 کروڑ سے بڑھ کر 3623 کروڑ تک جاپہنچی۔ دو ہزار انیس بیس میں بی جے پی کا خرچ ایک ہزار پانچ کروڑ روپے سے بڑھ کر سولہ سو اکاون کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعریف وہ جو دشمن کرے، راہول گاندھی نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ انیس کے مالی سال کے دوران کانگریس کی آمدنی 918.03 کروڑ سے کم ہو کر 682.21 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا کے رکن اور کانگریس کے اہم ترین رہنما راہول گاندھی، مودی حکومت کو آئے روز تنقید کا نشانہ بناتا رہتے ہیں، گذشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔

راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے، کانگریس کے رہنما نے تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’شرح نمو کو نیچے لانا بھارتی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -