اشتہار

بلیک بیری موبائل استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: موبائل بنانے والی کمپنی بلیک بیری  نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیک بیری کمپنی نے آن ورڈ موبیلٹی اور کینیڈا کی ایف آئی ایچ موبائل کمپنی سے معاہدہ طے کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت کمپنی رواں سال کے ششماہی یعنی جون تک پہلا فائیو جی بلیک بیری اسمارٹ فون متعارف کرادے گی۔

- Advertisement -

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُن کا فون دیگر کمپنیوں سے مختلف ہوگا کیونکہ یہ ٹچ اسکرین نہیں ہوگا اور کی بورڈ (کی پیڈ) علیحدہ بٹن کی صورت میں دیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق فون کو جدید فیچرز اور سہولیات کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس کی قیمت بھی مناسب مقرر کی جائے گی تاکہ صارفین انہیں خرید سکیں اور اُن کا رجحان بلیک بیری کی طرف دوبارہ آسکے۔

مزید پڑھیں: شاندار کیمرے کا حامل بلیک بیری کا نیا اینڈرائیڈ فون

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فون کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے البتہ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اس کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہوگا البتہ اس بات کا امکان ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے صارفین اس پر دیگر کے مقابلے میں زیادہ اعتبار کریں گے۔

بلیک بیری کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ اسمارٹ فون شمالی امریکا، یورپ اور ایشیائی ممالک میں رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا جس کی قیمت کا اعلان کمپنی کی جانب سے بعد میں ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلیک بیری نے اپنا اسمارٹ فون 2018 میں متعارف کرایا تھا جو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس تھا اور اس میں بٹن والا کی بورڈ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں