اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سیاہ چاکلیٹ کے فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں تو اسے پڑھ کر یقیناً آپ بہت خوش ہوں گے۔ سیاہ چاکلیٹ گو کہ کھانے میں تھوڑی سی کڑوی ہوتی ہے مگر اس کے بے شمار فائدے ہیں۔

سیاہ چاکلیٹ میں ایپی کیچن نامی مادہ موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ یہ مادہ سفید یا بھوری چاکلیٹ میں موجود نہیں ہوتا اور یہی مادہ سیاہ چاکلیٹ کو صحت کے لیے فائدہ مند بناتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلیک چاکلیٹ میں ایسے کیا فوائد موجود ہیں۔

یہ آنتوں اور رگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

- Advertisement -

یہ آپ کی خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

اس سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

یہ مسلز کے سیلز کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے اور وہ زیادہ آکسیجن کو خون میں پمپ کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کھلاڑی اپنی ٹریننگ کے دوران سیاہ چاکلیٹ کا استعمال کریں تو ان کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

البتہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ چاکلیٹ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے چنانچہ یہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس بارے میں طبی ماہرین تذبذب کا شکار ہیں۔

تحقیق کے مقصد کے لیے جب سائیکلسٹوں کو 2 ہفتے تک سیاہ چاکلیٹ کا استعمال کروایا گیا تو ریس کے دوران ان کی کارکردگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ ان کے تھکنے میں کمی آئی، انہوں نے آکسیجن کا استعمال کم کیا اور یوں وہ زیادہ دور تک جانے میں کامیاب ہوئے۔

لیکن خیال رہے کہ روزانہ سیاہ چاکلیٹ کی بار کھانا قطعی فائدہ مند نہیں۔ ہفتے میں 3 سے 4 دفعہ صرف 40 گرام چاکلیٹ ہی یہ سارے کام کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں