تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

امریکا، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست منیسوٹا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یو ایچ 60 نے منیسوٹا کے سینٹ کلاؤڈ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔

منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے، 13 فرانسیسی فوجی ہلاک

منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نے کہا کہ اہلکاروں کی ہلاکت افسوسناک ہے ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہلخانہ کا خیال رکھا جائے۔

منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں تین نیشنل گارڈز سوار تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افریقی ملک مالی میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں 13 فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -