بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کالے جادو کیلئے بچوں کا استعمال، گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : جادو کے ذریعے علاج کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد عاملین لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور اپنی شعبدہ بازیوں کے بعد یہ نو سرباز عاملین لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔

آپ نے مگرمچھ کے بچوں کو کالے جادو کے لئے استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سنا ہوگا لیکن ایسا ہی معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کرائم برانچ پولیس نے ایک نوجوان کو مگرمچھ کے بچوں کے ساتھ پکڑ لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں

مگر مچھ کے بچوں کو کالے جادو کے لئے استعمال کرنے والے ملزم کو کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کیا ہے جس سے مگرمچھ کے 7 بچے بر آمد کئے گئے ہیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے کہ اسے کون خریدنا چاہتا تھا اور کیوں؟

- Advertisement -

پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مگرمچھوں کے بچوں کو کچھ لوگوں کو فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا جسے وہ کالے جادو میں استعمال کرنے والے تھے۔ ان مگرمچھ کے بچوں کو تھانہ کرائم برانچ نے ممبرا سے گرفتار ثقلین نامی نوجوان سے مگرمچھ کے سات بچے برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم کچھ لوگوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے جارہا تھا۔ کالے جادو میں ان مگرمچرچھ کے بچوں کا استعمال ہونے والا تھا.سنجے شندے تفتیشی افسر تھانہ سٹی پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک نوجوان مگرمچھ کے بچے فروخت کرنے آرہا ہے۔

اس کی بنیاد پر پولیس نے جال بچھایا اور اس نوجوان کو گرفتار کرلیا جس سے سات مگرمچھ کے بچے ملے ہیں۔ اسے ان بچوں کو اچھی قیمت مل رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ مگرمچھ کالے جادو میں استعمال ہونے والے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں