راولپنڈی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے بلیک میلر کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز لڑکی کو بلیک میل بھی کرتا تھا اور اب تک متاثرہ لڑکی سے ہزاروں روپے وصول کرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے فوری طور پر کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیراز کی لڑکی کے ساتھ گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی، ملزم اب تک لڑکی کو بلیک میل کرکے50ہزارروپے لے چکا ہے۔