اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت شکست سے دوچار ہو چکا، کپ بھی اختتام کو پہنچ چکا، تاہم وعدے کے مطابق تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سرمایہ کار کی جانب سے بلینک چیک (دستخط شدہ خالی چیک) نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا، انھوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق انویسٹر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ جس انویسٹر نے خالی چیک دینا ہے، دراصل ان کے ساتھ دیگر معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے، جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی زیادہ بہتر خدمت کس طرح ہو سکتی ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انھیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔

پاک بھارت میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں