تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: مسلمان نوجوان کا نام پوچھ کر بہیمانہ تشدد، حالت تشویشناک

اتر پردیش : بھارت میں توہین رسالت کیخلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں، جس کی پاداش میں مسلمانوں کے خلاف جاری منظم تشدد اور قتل وغارت گری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

ہندو شرپسندوں کے حوصلے اس قدر بُلند ہیں کہ وہ دن دہاڑے راہ چلتے مسلمان نوجوانوں کا نام پوچھ کر اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں صبح کے وقت گھر سے ٹہلنے کے لیے نکلنے والا نوجوان ہندو شرپسندوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

مسلم نوجوان ذیشان کے ساتھ تقریباً چھ سے زائد شرپسندوں نے تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور اسے نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ عین موقع پر پولیس کو دیکھ کر ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔

ذیشان کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں، مقامی پولیس کی مدد سے ذیشان کو سی ایچ سی سینٹر میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -