کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 2 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع سی این جی اسٹیشن کے کنٹرول ایریا میں نصب ہوا سلنڈر اچانک زوردار دھماکے کے نتیجے میں پھٹ گیا جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا البتہ دو متاثرہ افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں: بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے،سی این جی سلنڈرزنہیں ہٹائیں گے، اسکول وینزمالکان کی ڈھٹائی
ریسکیو ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر دھماکا کمپریسر روم میں ہوا، زخمیوں میں مالک محمد راشد، فقیر محمد اور ثاقب شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے سی این جی اسٹیشن کے ملازم اور مالک تھے۔
ڈی ایس پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سی این جی پمپ پرکمپریسرروم میں دھماکا ہوا، جائے وقوع سے سلینڈر یا کمپریسر پھٹنےکےشواہد نہیں ملے، ممکنہ طورپر کمرے میں گیس بھری اورکسی نےسگریٹ جلائی ہو، مزیدتحقیقات کےلیےبم ڈسپوزل کوطلب کیاہے۔
یاد رہے کہ سی این جی سلینڈر ناقص ہونے کی وجہ سے گیس کا پریشر برداشت نہیں کرتے اور وہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن جاتے ہیں، اسی طرح کے واقعات بھی ماضی میں پیش آچکے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔