پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں میزائل بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک دارالحکومت ہفتے کی صبح زوردار دھماکے سے لرز اٹھا۔ ضلع مداغ میں قائم فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔

وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ انقرہ میں دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم پانچ مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔

Elmadag, Ankara

دھماکا انقرہ سے باہر 40 کلومیٹر (25 میل) دور MKE راکٹ اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں ہوا۔

انقرہ صوبے کے گورنر وہاپ ساہین نے صحافیوں کو بتایا کہ تکنیکی عملے کے مطابق فیکٹری کے ڈائنامائٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک کیمیائی تجربے کے نتیجے میں دھماکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے میں بدقسمتی سے پانچ کارکنوں کی موت ہوئی ہے ہماری تعزیت ان کے اہل خانہ سے ہے جب کہ ملبے کے نیچے پانچ دیگر کارکن تھے اور ہم انہیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے مزید کہا کہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں