تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی:‌ فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں‌ زوردار دھماکا

کراچی: شہر قائد کے علاقے حب چوکی کے قریب فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے حب چوکی اللہ ٹاؤن کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں ٹورنامنٹ کا دو مقامی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شائقین کی بیٹھنے والی جگہ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں ٹیموں کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکا کریکر کا تھا، جو کوئی گراؤنڈ میں پھینک کر فرار ہوا۔

گراؤنڈ میں موجود عینی شاہد نے بتایا کہ ’میچ شروع ہونے کے دس منٹ بعد زور دار دھماکے کی آواز آئی اور گول کے عقب میں شائقین کے بیٹھنے کی جگہ سے آگ کا گولہ بھی اٹھا، دھماکے کے بعد میچ کو ملتوی کردیا گیا‘۔

دھماکے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جہاں سے انہوں نے اہم شواہد اکھٹے کیے جبکہ واردات کی جگہ پر آمد و رفت بھی مکمل بند کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -