بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کابل میں وزارت خارجہ کے باہر زوردار دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے زوردار دھماکا ہوا ہے۔

کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا وزارت خارجہ کے باہر سڑک پر ہوا، طلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دھماکے کے مقام کی تصاویر میں زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں