تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نائیجریا، چرچ پر حملہ، 11 افراد جاں بحق، 18 زخمی

نائیجیریا : گرجا میں ہونے والے خود کش حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں بوکو حرام کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ایک گرجا گھر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر نے کے بعد خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

اندوہناک خبر کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

ریاستِ انمبرا کے پولیس کمشنرغوربہ عمر کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ پر اس وقت حملہ کیا جب عیسائی اپنی عبادتوں میں مشغول تھے اور چرچ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پولیس افسر کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے یہ دھماکا کیا ہو کیوں وہ پہلے بھی اس قسم کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے کی اکثر آبادی مسیحی افراد پر مشتمل ہے چنانچہ اس علاقے میں کسی گرجا گھر پر حملہ کسی کے وہم گماں میں بھی نہیں تھا اور شاید اسی وجہ سے سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات تھے۔

Comments

- Advertisement -