بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے کیمپ میں دھماکا، دو زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر دھماکے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ظالم بھارتی فورسز کے زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں قائم بھارتی فورسز کے کیمپ پر بم حملہ، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو بھارتی زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فورسز دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب قابض بھارتی فوج کے اہلکار کیمپ کے گرد خار دار تاریں لگا رہے تھے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

خیال رہے کہ یکم اپریل کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں