تازہ ترین

قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے...

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار...

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل...

کابل کے مجاہدین بازار میں دھماکا، طالبان کمانڈرز نشانہ بن گئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 طالبان کمانڈر زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مجاہدین بازار میں زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک ‏سنی گئی دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

کابل پولیس کمان کے ترجمان جنرل مبین نے بتایا کہ کابل کے مجاہدین بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں ‏امارت اسلامیہ کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق یہ واقعہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے سے پیش آیا جس میں امارت اسلامیہ کے ایک گروہ کو ‏نشانہ بنایا گیا۔

چند روز قبل کابل کے علاقے کوتائی سنگی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شاہراہِ سیلو پر ‏سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کو اس وقت اڑا دیا گیا جب ایک اربن گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت ‏‏150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ماضی میں بھی سردار داؤد ہسپتال کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 2017 میں داؤد ہسپتال پر ہونے والے ایک حملے میں ‏‏30 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

Comments

- Advertisement -