تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 7 افراد جاں‌ بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف کاروباری علاقے جناح روڈ کے قریب ایک زوردار دھماکا سنا گیا جس کے بعد افراتفری مچ گئی، جس وقت دھماکا ہوا ایک مذہبی جماعت کے کارکن ریلی کی صورت میں پریس کلب کی جانب آ رہے تھے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے شارع اقبال سے داخل کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے روکا، جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دھماکےکے وقت عدالت روڈ پر پریس کلب کے باہر احتجاج جاری تھا، دھماکے سے 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکا پریس کلب کے قریب ہوا اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

جائے دھماکا پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں‌ پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں‌ جاری ہیں، پولیس نے جائے دھماکا کو سیل کردیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں‌ تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا.

Comments

- Advertisement -