سبی : بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین مقامی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے،اور علاقے کو بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
یاد رہے بلوچستان میں کئی عرصے دہشت گردی کی زد میں ہے، حال ہی میں کوئٹہ دھماکہ میں بھی تین افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات آئی تھیں،بلوچستان سے گرفتار را کے ایجنٹ اور بھارتی بحریہ کے حاضر افسر گلبھوشن یادیو نے بھی بلوچستان میں جاری بے امنی میں را کے ملوث ہونے کے ناقلِ تردید ثبوت دیے تھے
*بلوچستان میں بدامنی میں افغان انٹلی جنس ملوث تھی، را ایجنٹ کا انکشاف