تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترکی، ٹرک میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق

انقرہ: ترکی میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے سکاریا میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذکورہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے محفوظ مقام پر لارہے تھے کہ اچانک سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 اہلکاروں میں سے دو کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ ہے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک صوبے سکاریا میں گزشتہ ہفتے آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 117 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -