پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

زمبابوے کے صدر اور اتھوپیا کے وزیر اعظم کی ریلی میں دھماکہ، سینکڑوں افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا اور اتھوپیا کے وزیر اعظم ابئی احمد کی ریلی میں دھماکے سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک زمبابوے اور اتھوپیا دھماکوں سے گونج اٹھا، زمبابوے صدر اور اتھوپیئن وزیر اعظم کی ریلی میں دھماکے کی وجہ سے سو سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زمبابوے شہر بولا وایو میں ہونے والے دھماکے میں تقریباً پچھتر افراد زخمی ہوئے، حکمران جماعت کے ترجمان کے مطابق صدر ایمرسن منانگاگوا دھماکے میں محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

زمبابوے میں تیس مئی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت کی جانب سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اسی سلسلے میں صدر ایمرسن کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی۔

دوسری جانب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا میں وزیراعظم ابئی احمد کی ریلی میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں تراسی افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ دستی بم حملے کا تھا جبکہ حملے کا نشانہ اتھوپیئن وزیر اعظم ابئی احمد تھے لیکن وہ بال بال بچ گئے، قبل ازیں دھماکے میں ہلاکتوں سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھی جو افواہیں نکلیں۔

وزیر صحت عامر امان کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے تاہم ان سمیت دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں