منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آپ پر قابو پالیا گیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد آٹھ تک جاپہنچی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن آگ اپنے پیچھے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق ایک ہفتہ جاری رہنے والی آگ نے آدھے نیویارک سٹی کے برابر رقبے کو راکھ کردیا ہے، آگ لگنے کے سبب 38 ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

دوسری جانب مینڈوسینو اور لیک کاؤنٹیوں میں آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور حکام نے دس ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل رہی تھی مزید قریبی آبادیوں کو خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی تھی، آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔

جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے یوسمانت نیشنل پارک کو 3 اگست تک بند کردیا گیا ہے جبکہ حکام نے آگ لگنے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں