اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل اراکین پارلیمنٹ پر نوازشات کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل اراکین پارلیمنٹ پر نوازشات کی برسات کردی گئی، موجودہ مالی سال کی 42 دن کی پارلیمنٹ کے لیے 6 ماہ کا بجٹ جاری ہوگا، وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیدی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹیرینز اسکیموں کے لیے صرف3 ماہ میں 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پورے سال کے لیے مختص90 ارب میں سے41 ارب 3 ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال رہ جانے والے مزید 20 ارب بھی انتخابات سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

- Advertisement -

دستاویز سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے جولائی تا ستمبر پارلیمنٹیرینز اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر 61 ارب روپے سے زائد کے اجرا کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں