ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : بھارتی حکومت کا ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی  کی جانب سے انکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی وزارت خارجہ نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کو کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو چھ جنوری کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچنا تھا، یا د رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا پہلامیچ 8جنوری کو شیڈول تھا۔

- Advertisement -

موجودہ صورتحال کے بعد بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کو تبدیل کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم چھ جنوری کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8جنوری کو دبئی میں ہوگا، جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کا میچ 8جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔

واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل21جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مزید پڑھیں: پاکستان سے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہونگے، بھارتی وزیرخارجہ


اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے یکم جنوری کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہونگے یہاں تک کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پربھی نہیں کھیلیں گے تاہم انسانی بنیاد کے تحت قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں