تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاہورکے نابینا جج کی بے مثال کارکردگی

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعین ہونے والے پہلے نابینا سول جج نے تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کیسز نپٹادیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنے ابتدائی تین ماہ میں 20 کیسز کا فیصلہ سنا کر تاریخ رقم کردی ہے ، یوسف سلیم بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرکے اس عہدے تک پہنچے ہیں۔

یوسف سلیم کو ہائی کورٹ نے نابینا ہونے کی وجہ سے سول ججز کے انٹرویوز میں شامل نہیں کیا تھا تاہم بعد میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا نوٹس لیا ، اور ہائی کورٹ کو یوسف سلیم کا انٹرویو کرنے کا حکم دیا تھا۔

انٹرویو میں کامیابی کے بعدیوسف سلیم نے 20 جنوری 2019 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تین ماہ میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 20 مقدمات کے فیصلے سنادیے۔

یوسف سلیم کا کہنا ہے کہ میری جدوجہد دوسروں کے لیے مثال ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہیں کسی بھی چیز کو راہ کا پتھر نہیں بننے نہیں دیا۔

سول جج یوسف سلیم کی اس کارکردگی کو ان کے ساتھ ججز اور وکلاء کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور اسے ایک مثال قرار دیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں