تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نابینا مؤذن کی اذان سننے والے سحر زدہ رہ گئے

اتر پردیش : جامع مسجد کے مینار سے بلند ہونے والی نابینا مؤذن کی مسحور کن اذان کی آواز کانوں میں رس گھولنے لگتی ہے، یہ آواز سننے والوں کے دل و دماغ کو مکمل طور پر اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے محلہ بیگم گنج میں واقع شاہی مسجد میں مؤذن کے فرائض انجام دینے والے منیراحمد قوت بینائی سے محروم ہیں۔

قدرت نے انہیں دنیا دیکھنے کیلئے آنکھیں تو نہیں دیں لیکن مؤذن منیراحمد کی آواز اتنی سحر انگیز ہے کہ آذان  سننے والوں کے دل و دماغ کو سکون فراہم کرتی ہے۔

منیر احمد نے گذشتہ53 سال سے شاہی مسجد میں مؤذن کے فرائض انجام دے رہے ہیں، سال1968سے اب تک منیر احمد خانہ خدا کی خدمت کررہے ہیں اور موجودہ وقت میں ایک مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔

منیر احمد کو گھر سے مسجد تک کا راستہ کچھ اس طرح ذہن نشیں ہے کے اچانک دیکھنے والے یہ محسوس ہی نہیں کر پائیں گے کہ منیر احمد آنکھ کی بینائی سے محروم ہے۔

منیر احمد خدا کی جانب سے انسان کو دی جانے والی سب سے بڑی نعمت آنکھ سے محرومی کے باوجود انہیں نہ کوئی پچھتاوا ہے اور نہ ہی کوئی شکوہ۔ وہ ہر حال میں خوش ہیں اور خدا کا شکر گزار ہیں۔’

منیر احمد کا گھر مسجد کے پیچھے گلی میں ہے۔ وہ ہر نماز میں اپنے گھر سے مسجد تک بغیر کسی مدد کے خود آتے ہیں۔ 15-19 زینے چڑھ کر وہ مسجد میں داخل ہوتے ہیں وضو کرتے ہیں اور تمام دروازے اور بلب خود کھول کر اذان دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -